عائشہ گلہ لئی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے خدشے کے بعد ارمینہ خان میدان میں آگئی


عمران خان کے خلاف آواز اٹھاتے ہی عائشہ گلہ لئی شدید تنقید کا شکار ہو گئی۔ میڈیا پر ان کو بہت برا بھلا کہا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے سماجی میڈیا اپنے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کے چہرے پر تیزاب پھنک دینا چائیے۔معروف اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان کو لوگوں کی ذ ہینت نے حیران کر دیا ہے، گو کہ ان کو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ لوگ خوش اور محفوظ رہیں۔

اداکار ہ ارمینہ نے یہ بھی کہا کہ محض سیاسی بیان دینے پر کسی کو تیزاب پھنکنے کی دھمکی کیسے دی جا سکتی ہے ، انہوں نے بہت سے تیزاب گردی کا شکار (acid victims )کو دیکھا ہے تیزاب گردی کا شکار لو گوں کی زندگیاں تباہ ہو جا تی ہیں۔