اسلام آباد ( 04 اگست 2017)کھیتی باڑی صدیوں سے انسان کا پیشہ رہا ہے . لیکن دنیا میں چند لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ زمین پر سب سے پہلے کس نے کھیتی باڑی شروع کی اور اس کام کو منظم کرکے درخت اگانے شروع کئے تھے.
تاریخ میں جس شخصیت کو اس کام کی ابتدا کرنے کی فضیلت اور اللہ عزوجل کی جانب سے فن اور ملکہ عطا فرمایا گیا وہ حضرت آدم ؑ کے پوتے ،حضرت شیث ؑ کے فرزند انوشؑ تھے. انہیں دنیا کا پہلا انسان کہا جاتا ہے جنھوں نے کھجور کا درخت لگا یا اور زمین میں دانہ ڈ الا.انوشؑ کا اس دنیا پر احسان عظیم ہے کہ انہوں نے زمین کو سرسبز کیا اور انسانوں کو کھانے پینے کے لئے کاشت کاری کی راہ دکھائی ،بنجر بیاباں زمین کو سبزے سے آباد کرکے اسکو انسانون کے لئے نمونہ جنت بنادیا. مسلم تاریخ دان مسعودی نے عباسی خلفا کے دور میں پہلی مستند تاریخی کتاب لکھی تھی جو مروج الذہب کے نام سے معروف ہوئی،اس میں انہوں نے لکھا ہے”انوش نے زمین کو آباد کرنے اور ا ±سے قا بل زارعت بنا نے کے لئے اقدام کیا“.