وہ ملک جہاں آپ چھٹیاں گزارنے جائیں تو وہاں کی حکومت آپ کو پیسے ادا کرے گی، ایسا شاندار اعلان ہوگیا کہ آپ کا دل کرے گا ابھی اپنا سامان باندھ کر۔۔۔چنانچہ اب جو سیاح ارجنٹینا جائیں گے انہیں اشیاءکی خریداری اورہوٹل سمیت دیگر سہولیات کے حصول میں 21فیصد کی بچت ہو گی۔ ایک اوسط درجے کے ہوٹل اگر کوئی سیاح 3دن تک قیام کرتا ہے تو اسے 80پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 10ہزار روپے) کم ادا کرنے پڑیں گے۔واضح رہے کہ کئی اور ممالک بھی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے اسی نوع کی سہولیات دیتے ہیں۔ امریکی ورجن آئی لینڈز کے بعض مخصوص حصوں کی سیر پر جانے والے سیاحوں کو حکومت 240ڈالر (تقریباً 31ہزار روپے) کی رقم دیتی ہے۔