ایک شادی شدہ جوڑا اپنی بہترین اور سکھی ازدواجی زندگی کے لیے مشہور تھا


اسلام آباد (اردو آفیشل 30 جولائی 2017)ایک شادی شدہ جوڑا اپنی بہترین اور سکھی ازدواجی زندگی کے لیے مشہور تھا. ان دونوں میاں بیوی کے درمیان انکی 25 سالہ ازدواجی زندگی میں کسی جھوٹی سی بات پر بھی تکرار نہیں ہوئی تھی.

لوگ ان کی اس محبت سے بھر پور ازدواجی زندگی کا راز جاننے کے لیے بے چین تھے .ایک مرتبہ اس خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز دریافت کرنے پر شوہر نے بتایا.ہماری شادی کے فورًا بعد ہم ہنی مون منانے ایک پر فضاء پہاڑی علاقہ میں گئے.  وہاں ہم لوگوں نے گھڑ سواری کا پروگرام بنایا میرا گھوڑا بالکل ٹھیک تھا لیکن میری بیوی کا گھوڑا تھوڑا نخرے والا تھا. اس نے دوڑتے دوڑتے اچانک میری بیوی کو گرا دیا.میری بیوی اٹھی اور گھوڑے کی پیٹھ پر بڑے پیار سے ہاتھ پھیر کر کہا’’یہ پہلی بار ہے‘‘،اور پھر اس پر سوار ہو گئی. تھوڑے در چلنے کے بعد گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا.بیوی نے گھوڑے سے پھر کہا’’یہ دوسری بار ہے‘‘،اور پھر اس پر سوار ہو گئی.لیکن تھوڑی دور جا کر گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا. اس بار میری بیوی نے کچھ نہیں کہا. خاموشی سے اپنا پرس کھولا،پستول نکالی اور گھوڑے کو گولی مار دی. مجھے یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا اور میں بلند آواز سے بیوی پر چلایا:’’یہ تم نے کیا کیا، پاگل ہو گئی ہو؟‘‘بیوی نے میری طرف دیکھا اور کہا: ’’یہ پہلی بار ہے‘‘بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہماری زندگی خوشی اور امن سے گزر رہی ہے.