ستّر سالہ بابا جی کی بیس سالہ لڑکی سے شادی! ایسا کیا ہوا کے بابا جی کی چیخیں نکل گئیں؟


شاہکوٹ: 70 سالہ بابے کو بڑھاپے میں شادی کرنا مہنگی پڑ گئی، نئی نویلی دلہن 3دن میں ہی لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان سمیٹ کر فرار ہو گئی، بوڑھا دلہا ہاتھ ملتا رہ گیا، دلہن سمیت فراڈئیے گینگ کیخلاف مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ میں درج ہونیوالے مقدمہ میں دولہا رمضان جنجوعہ کے بیٹے مظہر جنجوعہ نے الزام لگا یا ہے کہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون ساجدہ بی بی عرف ننھی کا ہمارے گھر آنا جانا تھا جس نے 2ماہ قبل میرے70 سالہ بوڑھے باپ رمضان جنجوعہ کو اپنے جال میں پھانس کر دوسری شادی کرنے کا لالچ دیا اور کہا کہ نازیہ نام کی بیوہ خاتون نے فیصل آباد کے رہائشی انجم بلوچ کے 65ہزار روپے دینے ہیں جس کے عوض وہ انجم بلوچ کے گھر کام کرنے پر مجبور ہے اگر آپ 65ہزار روپے ادا کر دیں تو نازیہ بی بی آپکی ہو سکتی ہے جس پر میرے والد رمضان جنجوعہ نے 65ہزار روپے ادا کر کے نازیہ بی بی سے شادی رچا لی لیکن شادی کے تین دن بعدہی ساجدہ بی بی،انجم بلوچ، شگفتہ بلوچ تین نامعلوم افراد کے ہمراہ ہمارے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے زیورات، قیمتی کپڑے، سوا لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے میرے باپ کی نئی نویلی دلہن نازیہ بی بی کو ساتھ لیکر رفو چکر ہو گئے، مدعی مقدمہ مظہر جنجوعہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان ٹھگوں کا گروہ ہے جو سادہ لوح لوگوں کو اپنے جال میں پھانس کر اسی طریقہ سے لوٹتا ہے، تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔