گول روٹی نہ بنانے پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم کیا جسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔


ئی دہلی (اُردو آفیشل تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء): گول روٹیاں نہ بنانے پر خاوند نے اپنی حاملہ بیوی کو گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقہ جہانگیر پور کی رہائشی 22 سالہ ثمرن کو اس کے خاوند نے مبینہ طور پر گول روٹیاں نہ بنانے پر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 22 سالہ حاملہ ثمرن 22 جولائی کو اپنے خاوند کے ہاتھوں قتل ہوئی لیکن یہ واقعہ تب سامنے آیا جب ثمرن کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اتوار کے روز صبح 4 بجے ثمرن کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بہن بے ہوش حالت میں ایک کمرے میں پڑی ہے جبکہ اس کی 4 سالہ بیٹی دوسرے کمرے میں بند ہے اور بہنوئی فرار ہے۔ خاوند کے خلاف درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثمرن کا خاوند اس کے گول روٹیاں نہ بنانے سے ناخوش تھا۔ 4 سالہ بچی نے بتایا کہ میرے والدین اکثر روٹی کی شکل اور اس کے سائز کو لے کر جھگڑتے تھے۔

بچی کا کہنا تھا کہ میری والدہ اچھا کھانا بناتی تھیں لیکن روٹی کی شکل کو لے کر میرے والدین میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق اس جوڑے کی شادی کو پانچ سال کا عرصہ بیت چکا تھا ۔ بزنس کے ختم ہونے کے بعد مجرم گذشتہ دو سال سے ایک فیکٹری میں ملازم تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارت میں ایک خاتون نے پُر کشش نہ ہونے پر اپنے خاوند کو قتل کیا تھا۔ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی خاتون نے لڑائی میں اپنے خاوند کو بیلن اُٹھا کر مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔