کیا بالی ووڈ اداکارہ نے اسلام قبول کر لیا


ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے جیسے ہی بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تو اس کے بعد ان کے خلاف ایک وغیرہ پروپیگنڈا شروع کردیا گیا اور ایک ایسی ویڈیو شروع کردی جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے گزشتہ دن انہوں نے بھارت کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ کانگریس کی طرف سے ٹکٹ پر لڑتے ہوئے لوک سبھا کے الیکشن میں حصہ لے گی لیکن اس کے فورا بعد چوبیس گھنٹے کے اندر اندر یہ بات مشہور ہوگئی کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور انھوں نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے اب ان کا نام اور میلہ ماٹونڈکر نہیں بلکہ مریم اختر میرہے یاد رہے انہوں نے 2016 میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماڈل حسن اختر میر کے ساتھ شادی کی تھی جب ان کے اس شعر سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے واقعی اسلام قبول کر لیا ہے تو انھوں نے جواب میں کہا

کہ ایسی کوئی بات نہیں بلکہ الیکشن سے پہلے لوگوں کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کیلئے اور ان کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کے پروپیگنڈے ہونا اور اس طرح کی باتیں کیے جانا ایک عام بات ہے اور یہ معمول بن چکا ہے اس لئے اور میلا کے خلاف ایک تحریک چلائی جارہی ہے تاکہ لوگوں کے دلوں میں ان کے لئے نفرت بٹھا دی جائے اور وہ الیکشن جیتنے سکے دوسری جانب کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نےان تمام پروپیگنڈوں کے پیچھے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے بھارتی جنتا پارٹی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس کو بہت زیادہ اہمیت دے رہے ہیں اور ان کو اپنی ناکامی بالکل واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے