ہائے ہائے مزے بھولا یعنی عمران اشرف


ایک میں ہوں اور دوسرا بھی نہیں ہوں یہ ڈائیلاگ شاید ہی کوئی ایسا پاکستانی ہوں جس نے نہ سنا ہو بھولا کا کردار ڈرامے میں پیش کیا جارہا ہے جسے پاکستان کے انتہائی ٹیلینٹیڈ اداکار اور رائٹر عمران اشرف نے نبھایا ہے عمران اشرف کا شمار پاکستان کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جو آئے اور چھا گئے انہوں نے کئی مشہور ڈرامے دیے ہیں اور کئی مشہور کردار بھی نبھائے ہیں لیکن ان کا سب سے مشہور کردار بھولا سمجھا جا رہا ہے ان کا ہی کردار پاکستان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے میں رانجھا رانجھا کردی میں پیش کیا گیا ہے لیکن رانجھا رانجھا کردی سے زیادہ بھولا بھولا کردی مشہور ہوچکا ہے

یہ شخص کون ہے اور اس سے پہلے کتنے ڈراموں میں آئے ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے آج ہم آپ کو ایک ویڈیو کی شکل میں بتائیں گےنوے کی دہائی میں ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں بنیادی کردار عارفہ صدیقی اور نعمان اعجاز نے نبھا یا ان کے ساتھ ایک آٹھ سالہ بچے نے پیش کیا کون جانتا تھا کہ یہ آٹھ سالہ بچہ جوان ہوکر انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرے گا آج عمران اشرف کو لوگ ان کے کردار بھولا سے جانتے ہیں اوراس ڈرامہ کے بعد ان کو جو شہرت ملی ہے وہ پہلے کبھی میسر نہیں ہوئی آج ہم آپ کیلئےبھولا یعنی کے عمران اشرف کی زندگی کے بارے میں ان کی ویڈیو لے کر آئے ہیں یہ ویڈیو انتہائی دلچسپ معلومات پر مشتمل ہے اور اس اداکار کی زندگ ی کے مختلف گوشوں کے بارے میں کافی تفصیل کے ساتھ وضاحت کرتا ہے اس لئے اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجیے