ترکی کون بنے گا کروڑ پتی میں پوچھے جانے والے سوال میں ہی جواب، ویڈیو وائرل


بھارتی ٹی وی چینل پر شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی طرز پرترکی میںبھی شو نشر کیا جاتا ہے جس کا نام’ ہو وانٹ ٹو بی اے ملینر‘(Who Want to Be A Millionaire?) ہے ۔

یہ ٹی وی شو ترکی میں کافی مشہور ہے ۔ترکی کے ا س شو میں کچھ ایسا ہوا جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا ۔ ترکی میں نشر ہو رہے اس شو کے ہاٹ شیٹ پر بیٹی ایک لڑکی سے سوال پوچھا گیا ، جس کا جواب ہی سوال میں تھالیکن لڑکی نے اس کے لئے اپنے دماغ کو ہر طرف دوڑا یا اور کافی دیر تک سوچنے لگی جسے دیکھ شو کے اینکر نے اپنے سر پکڑ لئے ۔

اب اس شو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ شو میں جو سوال پوچھا وہ تھا ” گریٹ وال آف چائناکہاں ہے “(Great Wall Of China) کہا ں ہے؟اس سوال کے چار متبادل تھے:”چین،ہندوستان،جنوبی کوریا اور جاپان“۔ج

س کے لئے اس لڑکی نے2لائف لائن کا استعمال کیا ۔ ہاٹ شیٹ پر بیٹھی ایکنومک گریجویٹ 26سالہ سو ایام نے سوال دیکھنے کے بعدکہا مجھے سوال کے جواب معلوم ہیں لیکن میں لائف لائن لینا چاہتی ہوں۔

پہلی لائف لائن سے مطمئن نہ ہونے پر اس لڑکی نے دوسری لائف لان لی ، اور اس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ گریٹ وال آف چائنا تو چین میں ہی ہے۔ تب جا کے وہ شو سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئیں۔