
پاکستان کی سٹیج اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور سٹیج اداکارہ ندا چوہدری لاھور میں سٹیج ڈرامہ کی شوٹنگ میں مصروف تھی کہ ان کی گاڑی پر کسی نے فائرنگ کردی ۔ جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گاڑی کے باڈی میں کئی سوراخ ہو گئے ۔ فائرنگ کی آواز سن کر سیکیورٹی گارڈ جب آئے تو ملزم ان کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

ندا چوہدری کا پریس والوں سے کہنا تھا کہ میری کسی سے کوئی بی دشمنی نہیں یہ کس نے کیا اس کے بارے میں مجھے کوئی بھی علم نہیں ۔ میں پولیس سے درخواست کرتی ہوں کہ میری حفاظت کا بندوبست کا جائے ۔ اور ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے