ریما پھر سے سرگرم ۔ خوبصورت ساڑھی میں فوٹو شوٹ سے کئی دل ہار بیٹھے


ریما خان کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا اور اس کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں بھی دیں ۔ کچھ سال پہلے انہوں نے امریکہ میں مقیم ایک پاکستان ڈاکٹر سے شادی کر لی جس کے بعد شوبز میں ان کا کام رک گیا لیکن کچھ عرصہ سے پھر انہوں نے شوبز میں قدم رکھا اور کئی فلموں کی پروڈکشن کے بعد انہوں نے کئی شو کی میزبانی بھی کی ؛۔ اپنے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے سرجری بھی کی ۔

حال ہی میں ان کی ایک فوٹو شوٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایک کاکی رنگ کی ساڑھی اوڑھ رکھی ہے جس میں وہ بے حد حسین نظر آرہی ہے ۔ ان تصویروں کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے کام کو خوب سراہا۔