بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے پہلی مرتبہ ماضی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے انتہائی شرمناک واقعے سے پردہ اٹھا تے ہوئے بتایا کہ ٹرین میں ایک مرتبہ سفر کرتے ہوئے ایک شخص نے ان کے سامنے خود لذتی شروع کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ودیا بالن کا کہناتھا کہ میں کالج سے گھر لوٹ رہی تھی کہ اتنی دیر میں ایک شخص دوڑ تے ہوئے لیڈیز کپمارٹمنٹ میں چڑھ گیا ،ہم نے اسے فوری اترنے کیلئے کہا لیکن اس نے کہا مجھے پتہ نہیں تھا اس لیے چڑھ گیا اب اگلا سٹیشن آئے گا تو اتر جاﺅ ںگا ۔ودیا بالن نے بتایا کہ اس نے اترنے کی بجائے دروازے پر کھڑے ہو کر خود لذتی شروع کر دی جس کے باعث ڈبے میں موجود خواتین بے انتہائی افسردہ ہو گئیں ۔ودیا بالن نے کہا کہ میرے ہاتھ میں اس وقت شائد ایک کتاب یا فائل تھی میں نے اس کو زور سے دے کر ماری اور اسے دھکا دے دیا تاہم اتنی دیر میں اگلا سٹیشن آچکا تھا اور وہ نیچے گر گیا اگر سٹیشن نہ ہو تا تو وہ شائد مرجاتا ۔
واضح رہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات آئے روز بھارت میں بے شمار ہو تے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔
یہ سستا علاج ایک ہفتے میں آپ کے پیٹ سے چربی ختم کر دے گا!یہ سستا علاج ایک ہفتے میں آپ کے پیٹ سے چربی ختم کر دے گا!