کنگنا رناوت مجھے مسلسل یہ انتہائی شرمناک چیز بھیجتی رہی، بالآخر ہرتیک روشن نے خاموشی توڑ دی، انتہائی حیران کن انکشاف کردیا


بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف 29 صفحات پر مشتمل شکایت لیگل کونسل کے روبرو پیش کردی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ان کا پیچھا کرتی رہی ہیں اور جنسی ہراسگی پر مشتمل ای میلز بھیجتی رہی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہرتیک روشن کی جانب سے شکایت اپریل 2016 میں مہیش جیٹھ ملانی کے ذریعے داخل کرائی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کنگنا رناوت انہیں جنسی ہراسگی پر مشتمل ای میلز بھجواتی رہی ہیں جن میں انہیں ’ روح کا ساتھی‘ بھی قرار دیتی رہی ہیں۔

ہرتیک روشن کی شکایت کے مطابق ان کی اور کنگنا کی پہلی ملاقات 2009 میں فلم کائٹ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی ، جس کے بعد ان دونوں نے فلم کرش 3 میں بھی ایک ساتھ کام کیا، لیکن ان کا رشتہ اس وقت ٹوٹ گیا جب کنگنا نے میڈیا میں جا کر ہرتیک کو ’ سابق بوائے فرینڈ ‘ قرار دیا۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ 2009 سے 2013 کے دوران ہرتیک اور کنگنا پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آئے لیکن 2014 میں کنگنا کی جانب سے اچانک گالیوں بھرے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کنگنا کی بہن رنگولی نے بھی ہرتیک روشن کو ایک ای میل کی جس میں ان پر کنگنا کو ذہنی و جسمانی طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔