گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لئے خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔ فیملی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر تے ہوئے حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کو چار اکتوبر کے لئے نو ٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
حمیر ا ارشد نے خلع کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ اس نے احمد بٹ کے ساتھ گھر بسانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئیں گزشتہ گیارہ سال سے ان کے گھریلو حالات خراب ہیں احمد بٹ اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے، طرح طرح کے الزامات لگاکر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے وہ اب مزید اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ فیملی کورٹ نے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔