15سال کی عمر میں انڈسٹری کی جانب سے مجھے کئی بارمسترد کیا گیا :انوشکا شرما


بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ مجھے 15 سال کی عمر میں مجھے انڈسٹری میں کئی بار مسترد اور نظر انداز کیا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکاشرماکا کہناتھا کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں کئی بار مسترد کیا گیا.

یہی نہیں کئی بار ایسا ہوا کہ مجھے شوز اور اشتہارات کی پیشکش کی جاتی اور بعدازاں مجھے نکال دیا جاتا تھا اور میری جگہ کسی دوسری لڑکی کو کاسٹ کر لیا جاتا جو میرے لئے انتہائی دکھ کا باعث بنتا تھا.

انہوں نے کہا کہ انتا سب کچھ ہونے کے باوجود میں دلبرداشتہ نہیں ہوئی اور بہادری سے ان تمام مشکلات کا سامنا کیا.

..