معروف اداکار کااپنی سیاسی جماعت بنانے کااعلان


بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم پروڈیوسر کمل ہاسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم چاچی 420 سمیت کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کمل ہاسن نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ اداکار اور فلم پروڈیوسر

نے کہا کہ میں تامل ناڈو کی سیاست میں مکمل تبدیلی کے لئے اپنی الگ سیاسی جماعت بنانے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تبدیلی چاہتا ہوں کمل ہاسن نے کہا کہ میں ریاست کے عوام سے پریشانیوں سے فوری نجات کا وعدہ تو نہیں کرسکتا لیکن اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ تبدیلی ضرور لاسکتا ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمل ہاسن رواں ماہ کے آخر تک اپنی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کردیں گے ،تامل ناڈو میں بڑی تبدیلی کے لئے انہوں سپراسٹار رجنی کانت کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی پیشکش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں نومبر میں لوکل باڈیز کے الیکشن ہونے ہیں ،جس میں وہ اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کریں گے

۔کمل ہاسن7 نومبر 1954 کو پرم كُڑی، مدراس ریاست، بھارت میں پیداہوئے۔ایک بھارتی اور تامل فلم اداکار، سکرپٹ مصنف اور فلم ساز، ہندوستانی سنیما کے سرکردہ لیجنڈ اداکاروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ کمل ہاسن، نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی بھارتی فلم ایوارڈز کے فاتح کے طور پر جانے جاتے ہیں اور انہیں بہترین غیر ملکی زبان فلم کے لیے اکیڈمی ایوارڈ مقابلہ میں بھارت کی طرف سے پیش کی گئی سب سے زیادہ فلموں والے اداکار ہونے کا اعزاز حاصل ہے

۔ اداکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ، وہ ایک سکرپٹ مصنف، نغمہ نگار، گلوکار اور کوریوگرافر بھی ہیں۔ ان کی فلم کمپنی، راج کمل انٹرنیشنل نے ان کی کئی فلموں تیار کی ہیں۔ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بہت سے کرداروں میں کام کرنے کے بعد بطور ہیرو کمل ہاسن کو کامیابی، 1975 کی ڈرامائی فلم اپورو راگنگلسے ملی، جس میں انہوں نے اپنی عمر سے بڑی عمر کی عورت کے ساتھ محبت کرنے والے نوجوان کا کردار ادا کیا تھا۔ 1982 کی فلم موندرام پرال کے لیے انہوں نے ایک اسکول ٹیچر کے کردار میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے پر لیے پہلی بار بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا، جو اپنی يادداشت کھونے والی بچوں جیسی لڑکی کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ 1987میں منی رتنم کی گاڈ فادرنما فلم نايگن خاص طور پر ان کی اداکاری کی تعریف ہوئی، جسے ٹائم میگزین نے سدا بہار بہترین فلموں میں سے ایک ہونے کا درجہ دیا۔ ۔ اس کے بعد سے انہوں نے کئی قابل ذکر فلموں کیں جن میں ہندوستانی، چاچی 420 ، ہے رام اور دشاوتارم جس میں کمل ہاسن نے دس مختلف کردار ادا کیے تھے۔