باجی کہنے پر ماہرہ خان کاکراراجواب جس کی توقع نہ تھی


کہتے ہیں خواتین سے ان کی عمرکبھی نہیں پوچھنی چاہیئے کیونکہ یہ ان کی دکھتی رگ ہوتی ہے۔ اداکار فہد مصطفیٰ نے ماہرہ خان کو باجی کہا توماہرہ نے بھی تگڑا جواب دے دیا۔
ٹی وی ڈراموں سے بھرپور شہرت حاصل کرنے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’’ورنہ ‘‘ ہے جس کے لیے اداکار فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باجی کہہ دیا۔


فہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ آل دا بیسٹ ماہرہ باجی‘‘۔


ماہرہ خان سے لفظ باجی شاید مشکل سے ہی ہضم ہوا۔ انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ فہد بھائی، اب تو فلم میں آپ کی بہن کا کردار ادا کرنا ہی پڑے گا‘‘۔