”سکول کے زمانے میں بھی ایشوریاکے کافی دوست تھے ، سب عقبی نشستوں پر بیٹھتے لیکن فزکس کی کلاس میں آگے بیٹھتے، ایش چاہتی تھیں کہ ٹیچر کو۔۔۔“ کالج فیلو نے سابق مس ورلڈ کا ایسا راز بے نقاب کردیا کہ آپ بھی ہکابکارہ جائیں گے


ایشوریا رائے بھارتی فلم انڈسٹری کی پرکشش اور خوبصورت اداکارہ ہیں۔ ان کے حسن کے چرچے ساری دنیا میں ہیں مگر ان کے بچپن اور جوانی کے حوالے سے کوئی خاص معلومات دستیاب نہیں تھیں مگر اب ان کی کلاس فیلو نے اداکارہ کی زندگی کے ان پہلوﺅں سے راز اٹھا دیا تھا جس سے پہلے آپ لاعلم تھے۔


بھارتی ویب سائٹ ”ریڈف انڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریا کی ایک کلاس فیلو شیوانی کا کہنا تھا کہ میں ممبئی کے جے ہند کا لج میں پڑھتی تھی ، ایشوریہ نے بھی اس کالج میں داخلہ لے لیا۔ جب ایشوریا کے سی کلاس میں پڑھتی تھی تو اس کالج کے لڑکے اس کے حسن کے دیوانے تھے، جب اداکارہ نے ہمارے کالج میں داخلہ لیا تو کے سی کالج کے لڑکے ہمارے کالج گیٹ پر کھڑے ہوکر ایشوریا کا انتظار کرتے تھے۔ ایشوریا اس وقت بہت زیادہ خوبصورت تھی اور اکثر ٹرین پر جاتی تھی اور کھر سٹیشن پر اتر جاتی تھی،اکثر ہم کالج تک پیدل جاتے تھے تب لڑکے اور لڑکیاں ایشوریہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے رک جاتے تھے۔

ایشوریہ کی کلاس فیلو کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا اور وہ کلاس کے آخری لمحات میں کلاس میں داخل ہوتے تھے اور آخری نشستوں پر بیٹھ جاتے تھے ۔لیکن فزکس کے پریڈ میں وہ اگلی نشستوں پر بیٹھتے تھے کیوں کہ فزکس کا استاد بہت زیادہ سخت تھا اور ایشوریا اسے متاثر کرنا چاہتی تھی، اداکارہ تمام اساتذہ کی آنکھوں کاتارہ تھی ، خاص طور پر فزکس کا ٹیچر اس کو بہت زیادہ چاہتا تھا اور کالج میگزین میں ایشوریہ کو کردار ادا کرنے کے لئے کہتا تھا۔ایشوریہ ایک ذمہ دار لڑکی تھی اور وہ اپنی تعلیم میں بہت اچھی تھی، ہر کسی کا خیال تھا کہ وہ ایک خوبصورت لڑکی ہے اور اس نے بہت جلد ثابت کیا کہ وہ دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہے۔

You cannot copy content of this page