شلپا شیٹی اس وقت دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا


بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اس وقت اپنے بیٹے ویان کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں ،اس وقت وہ بیلہاسہ ہاﺅس میں ٹھہری ہوئی ہیں ،جو کہ ڈاکٹر سیف احمد بیلہاسہ کاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس گھر میں ڈاکٹر نے مختلف جانور بھی پال رکھے ہیں اور اس موقع پر شلپا شیٹی نے جانوروں کے ساتھ ویڈیو ز اور تصاویر بنا کر انسٹا گرام پر شیئر کیں جہاں پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث انہوں نے ویڈیوز ہی ہٹا دیں ۔ایک ویڈیو میں شلپا شیٹی نے ایک چھوٹے سے بندر کو اپنے گود میں اٹھا رکھا ہے جو کہ اداکارہ کا بوسہ لے رہا ہے جبکہ اداکارہ زبان نکال رہی توساتھ بندر بھی ان کی نکل اتارتے ہوئے زبان نکال رہا ہے ۔اس بندر یا کا نام ’پرنسز ہے ‘،اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ وہ اسے بہت پرنسز کو بہت مس کر رہی ہیں ۔