کنگنا کے الزامات پر زرینہ وہاب نے بھی خاموشی توڑ دی


بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت کی جانب سے ستاروں پر لگائے گئے دھماکہ خیز الزامات کے بعد اب انہیں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ہریتک روشن پر شادی کا وعدہ کرنے اور ادیتا پنچولی پر انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے اور قید کرنے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔

جہاں گذشتہ دنوں ادیتیا نے کنگنا کے الزامات پر انہیں پاگل لڑکی اور جھوٹی قرار دیا تھا وہیں اب پنچولی کی بیوی نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی۔

گذشتہ دنوں کنگنا نے یہ بات کہی تھی کہ میں ادیتیا کے حوالے سے جب اپنی تمام پریشانیوں کو لے کر زرینہ وہاب (ادیتیا کی بیوی) کے پاس گئی تو انہوں نے بھی میری مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے جواب میں اب زرینہ خود میدان میں آگئیں۔

زرینہ کا کہنا ہے کہ وہ عام طور ایسی فالتو خبروں پر اپنے تاثرات نہیں دینا چاہتیں لیکن انہیں کنگنا کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات نے اپنے تاثرات دینے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جو لڑکی میرے شوہر کے ساتھ ساڑھے چار سال تک ڈیٹنگ کرتی رہی میں اس کو اپنی بیٹی جیسا کیسے مان لوں؟ ناممکن۔

زرینہ نے کنگنا کے مدد نہ کرنے والے الزام پر یہ کہا کہ “یہ تو سوال ہی نہیں ہوتا ہے یار۔۔ اگر کوئی لڑکی میرے شوہر کو ڈیٹ کررہی ہے تو وہ میرے پاس کیسے آئے گی؟ بولنے والوں کو بھی عقل ہونی چاہیئے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں کنگنا سے کچھ بار ملی ہوں کیونکہ میرے شوہر چاہتے تھے کہ میں کنگنا کو سنجے لیلا بھنسالی سے ملواؤں تو میں انہیں وہاں لے گئی، اور سب سے پہلے تو میں نے کبھی اپنی بہن سے مسائل پر بات چیت نہیں کی تو وہ (کنگنا) کون ہوتی ہے؟ وہ بالکل بکواس کررہی ہیں”۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ “اگر ادیتیا اتنے برے انسان ہی تھے تو وہ ان کے ساتھ ساڑھے چار سال تک ڈیٹ کیوں کرتی رہیں”؟

تاہم کنگنا نے تو زرینہ کے اس انٹرویو کے حوالے سے اپنا کوئی مؤقف نہیں دیا لیکن ان کی ساتھی اداکارہ رنگولی چنڈیل نے زرینہ پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا نے کئی بار ان سے گزارشیں کیں لیکن انہوں نے کنگنا کی مدد نہیں کی۔

:ان کی کچھ ٹوئیٹس ملاحظہ کیجیئے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Thanks to Ajj News