جب معروف اداکار رجنی کانت کو بازار میں عورت نے بھکاری سمجھ کر 10روپے تھمادیےتو اداکار نے کیا کیا؟جان کر حیران رہ جائینگے


تامل سنیما کے گارڈ فادر سمجھے جانے والے اور بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو خاتون نے بھکاری سمجھ کر 10 روپے تھما دیئے۔تفصیلات کے مطابق رجنی کانت کا شمار فلم نگری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کی بدولت اپنا الگ مقام بنایا جب کہ سپر اسٹار کو تامل فلم نگری کا
[youtube https://www.youtube.com/watch?v=kLfjH96XNQg] گارڈ فادر بھی کہا جاتا ہے۔رجنی کانت تامل فلم نگری کے علاوہ بالی وڈ میں بھی وہی مقام رکھتے ہیں اور ان کی فلمیں اب بھی کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں جب کہ رجنی کانت ان دنوں بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے بھاری بجٹ والی فلم ’’2.0‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بھی نظر آئیں گے۔فلم کی تشہیری مہم کی تقریب میں رجنی کانت نے 2007 میں پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے پر لب کشائی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں فلم ’’شیواجی‘‘ کی کامیابی کے بعد مندر جانے کا ارادہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھیس بدل کر مندر جانے کو کہا۔انہوں نے بتایا کہ بوڑھے کا روپ دھار کر میں مندر کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ ایک خاتون نے بھکاری سمجھ کر مجھے 10 روپے تھما دیئے جس پر حیران رہ گیا لیکن میں نے کچھ بات کئے بغیر پیسے رکھ لیے