وہ وقت جس کے بارے میں بتاتے ہوئے سنی لیون کی آنکھیں چھلک پڑیں


زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے انسان کو کیا کچھ پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور ایسی ہی کچھ کہانی سابق بے باک اداکارہ سنی لیون کی بھی ہے جنہوں نے اپنے اوائل دنوں کا ذکر کیا تو آنسوؤں پرقابو نہ پاسکیں ،ساتھی اداکاروں کا سخت رویہ برداشت کرنے کے ساتھ کافی بے عزتی بھی سہی ہے سنی لیون اپنے ساتھ برتے جانے والے اجنبی رویے کو آج تک بھلا نہیں سکی ہیں اور آج بھی وہ وقت یاد کرکے ان کی آنکھوں میں آنسوآجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنی لیون نے نیہا دھوپیا کے شو ”نوفلٹر“ میں شرکت کی اوراپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی بھی اداکار میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو تیارنہیں تھا، میں اس وقت نئی تھی اور کوئی بھی مجھے انڈسٹری میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا لوگوں کا رویہ میرے ساتھ ایسا ہوتا تھا جیسے یہ کیوں ہے ، کہاں سے آئی ہے مجھے کوئی بھی پسند نہیں کرتا تھا۔
ایک ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پرفارمنس کرنے کے لیے میں کافی دیر تک اکیلی بیٹھی انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی میرے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا جب کافی دیر گزر گئی تو چنکی پانڈے آگے آئے اور انہوں نے میری مدد کی، وہ وقت بہت مشکل تھا، انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ لوگ ہمیشہ آپ کو چوٹ پہنچانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں میں جب بھی اس وقت کے بارے میں سوچتی ہوں آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے اور میرے چاہنے والے بہت اچھے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مجھے اس انڈسٹری میں خوش آمدید کہا آج میں جو کچھ بھی ہوں ان ہی کی وجہ سے ہوں۔