نانی بننے کے بعد بھی پر کشش نظر آنے والی اداکارائیں


پاکستان شو بز انڈسٹری باصلاحیت اور ذہین اداکاروں سے بھری پڑی ہے،یہاں روز بروزنہ صرف نیاٹیلنٹ سامنے آرہاہے بلکہ پرانے اور بہترین اداکاروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شوبز انڈسٹری میں پرانے اداکاروں کی اہمیت اسلئے بھی زیادہ ہے کہ وہ نہ صرف تجربے کار ہیں بلکہ انہوں نے خود کو سنبھال کر بھی رکھا ہوا ہے۔

یہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان اداکاراؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو حقیقت میں نانی اور دادی بن چکی ہیں لیکن آج بھی بیحد حسین اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔

صباء حمید

صباء حمید پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں،ان کےکیر ئیر میں بے شمار ایسے ڈرامے ہیں جن میں ان کی اداکاری کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا ،آج کل وہ نجی چینل کے ڈرامے ‘دل لگی’ میں خوبصورت اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

صباء حمید اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین ماں اور بہترین نانی بھی ہیں ۔

ماہ نور بلوچ

ماہ نور بلوچ کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ نہیں کرسکتا کہ پاکستان کی یہ خوبصورت اداکارہ ایک پیاری سی بچی کی نانی بھی ہو سکتی ہیں ،لیکن یہ سچ ہے ماہ نور کی نہ صرف ایک بیٹی ہے بلکہ وہ ایک خوبصورت بچی کی نانی بھی ہیں۔

بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری ادکارہ ہونے کے ساتھ گلوکارہ بھی ہیں ،بشریٰ دوخوبصورت بیٹیوں کی والدہ ہونے کے علاوہ ایک پیارے سے بچے کی نانی بھی ہیں۔

شاہدہ منی

شاہدہ منی بہترین ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے علاوہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں ،ان کی بیٹی مہرین کی شادی گلوکارفہد شیخ سے ہوئی ہے ،ان کا ایک بیٹا بھی ہے،اس طرح شاہدہ منی بھی نانی کے عہدے پر فائز ہو چکی ہیں۔