مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر


مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ، تصویر میں ماہرہ خان کے صاحبزادے اذلان والدہ کی طرح پرکشش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ نے حال ہی میں ٹوئٹر پر بیٹے اذلان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔
ایک صارف نے اذلان کو اپنی والدہ کی کاپی بتاتے ہوئے کہا کہ اذلان بالکل ماہرہ خان جیسے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اپنے بیٹے اذلان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے اور وہ کام کے دورن بھی صرف بیٹے کے متعلق ہی سوچتی رہتی ہیں۔