ہانیہ عامر اور ڈی جے کا لندن میں ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا


ٹیم نا معلوم افراد 2 اپنی فلم کی پرموشن کیلئے دنیا بھر کا سفر کر رہی ہے اورفلم کی پرموشن کیلئے مختلف طریقے اپنا رہی ہے لیکن اب کی بار ٹیم نے جو کام کیا ہے اس نے سب کارناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ فلم نامعلوم افراد 2کی ٹیم ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے جس کیلئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں.

ٹیم نا معلوم افراد 2 کا بہترین ریپ سانگذرا جاوید شیخ صاحب کے ششکے چیک کریں

Gepostet von Takhayyul am Mittwoch, 30. August 2017

فلم کی پرموشن کے آغاز پر ٹیم نے کراچی میں ہیوی بائیکس کی ریلی نکالی تھی جس کے بعد دبئی اور لندن میں بھی انہوں نے فلم کی تشہیر کی ہے.

اب سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد 2 کی ٹیم کی جانب سے ریپ سانگ کی شکل میں مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے. اس سانگ میں فلم کے مرکزی ہیرو فہد مصطفیٰ تو خاموش رہے تاہم محسن عباس ڈی جے اور ہانیہ عامر نے سماں باندھ دیا. گانے کو چار چاند سینئر اداکار جاوید شیخ نے لگائے اور بتادیا کہ دل جوان ہو تو عمر سے فرق نہیں پڑتا. فلم یکم ستمبر کو عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

..