کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کے انتہائی معروف اداکا ر انتقال کر گئے


پاکستان ٹیلی ویژن پر بچوں کے مقبول ڈرامے عینک والاجن میں رحموباباکے کردارمیں جلوہ گرہونے والے اداکارمختاراحمددل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جنہیں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مرحوم کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دربارمیاں میر قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

ان کی نمازجنازہ میں حفیظ طاہر ،حسیب پاشا،عمران بخاری ،غفارلہری سمیتدیگرفن سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ دوبیٹے اورتین بیٹاں شامل ہیں۔

بتایاگیاکہ رحموباباکوتقریبا دوماہ قبل دل کااٹیک ہواتھاجس کے باعث وہ ہسپتال میں داخل رہے اورانکی صحت بہترہوگئی۔گزشتہ روزانہیں دوبارہ دل کااٹیک ہوااوروہ جانبرنہ ہوسکے۔شوبزسے وابستہ فنکاروں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے۔