الی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں شادی سے انسان کا کیریئر خراب ہوجاتا ہے‘ تیس سال کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہئے. گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ بالی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کا فیصلہ کرلیتی ہیں جس سے ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے.
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا جس کا میں کبھی افسوس نہیں کروں گی.عالیہ بھٹ نے کہا کہ ابھی ان کی عمر 23 سال ہے تاہم شادی کی صحیح عمر تیس سال کے بعد کی ہے .