فلم ’’دھوم 3‘‘ کے ننھے ساحرنے پرکشش نوجوان کا روپ دھارلیا

Related image

بالی ووڈ فلم ’’دھوم 3‘‘ میں عامر خان کے بچپن کا کردار نبھانے والے ننھے ساحر (سدھارتھ نگم) کی حال ہی میں جاری ہونے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں. 2013 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم ’’دھوم 3‘‘ میں عامر خان کے بچپن کا کردارادا کرنے والے بالی ووڈ کے ننھے اداکار سدھارتھ نگم دیکھتے دیکھتے پرکشش نوجوان بن گئے

، سدھارتھ نے حال ہی میں اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جنہیں محض 48 گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں.

2000کو پیدا ہونے والے سدھارتھ رواں سال 17 برس کے ہوگئے، محض 13 سال کی عمر میں انہوں نے فلم دھوم 3 میں عامر خان کے بچپن کا کردار نبھا کر لوگوں کے دل جیت لیے، فلم میں شانداراداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعد سدھارتھ کو ٹی وی سے پیشکش ہونے لگی

جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا. سدھارتھ اب تک متعدد کامیاب ٹی وی سیریلز میں کام کرچکے ہیں جن میں اشوک سمراٹ،پیشوا باجی راؤ اور چندر نندنی شامل ہیں. بہترین اداکاری کےباعث سدھارتھ کو زی گولڈ ایوارڈ، اسٹائل ایوارڈ اورانڈین ٹیلی ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے.

..