فلمی اورسٹیج اداکارہ اپنی منفرد انگریزی اور عجیب و غریب بیانات کے ذریعے میڈیا کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں .ایک بار پھر انھوں نے حیران کن بیان دے ڈالا ہے.
اداکارہ میرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے
کہ اگر ماں اجازت دے تو بنی گالاکے قریب اپنا ایک چھوٹا سا گھر تعمیر کرکے پی ٹی آئی کے ورکرز اور رہنمائوں کی خدمت کرتے کرتے گزار دوں.عمران خان سے عشق بھی نہیں اور نہ ہی ان سے شادی کی خواہش ہےلیکن انکے ویژن پر جان قربان کرنے کو دل کرتا ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی انٹرویو میں کیا ،اداکارہ میرا کا کہنا تھا
بنی گالا صرف عمران خان کو پسند نہیں ہے بلکہ وہ علاقہ انہیں بھی بہت پسند ہے اگر ماں اجازت دیدے تو لاہور کی کوٹھی فروخت کر کے ایک منٹ میں بنی گالا پہنچ جائوں.