سنی لیون نے لوگوں کی گرمی ختم کرنے کے لیے نیا کاروبار شروع کردیا ،تصویر منظر عام پر آگئی


بھارت کی معروف اداکارہ سنی لیون نے سخت گرمی کے موسم لوگوںکوٹھنڈا کرنے کے لیے برف والے گولے بیچنا شروع کردئیے ،تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب داد دی. تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی ان چند اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو انسٹا گرام کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں .

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تیز دھوپ میں برف والے گولے کی ریڑھی لگا کر کھڑی ہوئی ہیں اور بچوں کو گولے بنا کر دے رہی ہیں . تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے سنی لیون سخت دھوپ میں بھی اپنا کام ہنسی خوشی پورا کر رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اس روپ میں دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں .اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سنی لیون نے پیغام لکھا کہ گرمی کو شکست دینے کے لیے یہ سب سے بہترین طریقہ ہے .سوشل میڈ یا صارفین نے جب یہ تصویر دیکھی تو انہوں نے سنی لیون کو خوب داد دی .