ماہ نور بلوچ کی لاہور آمد، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے ایک بار پھر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 14 جولائی کو اپنی 47 ویں سالگرہ منانے والی پاکستانی اداکارہ آج بھی خوبرو  نوجوان نظر آرہی ہیں، ماہ نور بلوچ گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ نجی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں لوگ انہیں دیکھ کر ایک بار پھر حیرت میں مبتلا ہوگئے۔عمر کی نصف سنچری مکمل ہونے کے باوجود ماہ نور بلوچ ماضی کی طرح دلکش اور جاذب نظر آئیں، سوشل میڈیا پر جب پروگرام کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مداح اداکارہ کی فٹنس کا راز معلوم کرنے کی تگ و دو میں لگ گئے۔