جب اداکارہ سنی لیونی کے مداحوں نے انھیں گھیر لیا


سیاسی رہنماؤں کی زبردست ریلیوں کے قصّے آپ نے اکثر سنیں ہوں گے۔ مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران اپنی بڑی بڑی ریلیوں کی تصویریں لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
سیاستدانوں کے بعد عظیم کھلاڑیوں یا پھر اداکاروں کے باہر نکلنے پر بھی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔
ایک ایسا ہی منظر جمعے کو بھی دیکھنے کو ملا، لیکن یہ بھیڑ کسی خان اداکار یا کمار کے لیے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی کے لیے جمع ہوئی تھی۔

سنی لیونی ریاست کیرالا کے شہر کوچی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے باہر نکلیں تو ان کی کار انھیں دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد میں گھر گئی۔
سنی لیونی نے اس موقع کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘کوچی (کیرلا) میں میری کار پیار کے سمندر میں، شکریہ۔

سنی کچھ خاص مصنوعات کی پروموشن کے لیے کوچی میں ہیں۔ اپنے مداحوں کی بھیڑ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا: ‘میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ کوچی کے لوگوں سے ملنے والے پیار و محبت سے میں دم بخود ہوں۔’

اس سے پہلے سنی لیونی کے ایونٹ میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ٹوئٹر پر سنی لیونی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرن ریڈی نے لکھا: ’جب سنی سٹیج پر تھیں تو نظارہ کچھ اس طرح کا تعجب خیز تھا۔