اداکارہ سجل علی کی اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ،پاکستانی شک کرنے لگے کہ کہیں ۔۔۔


سوشل میڈ یا پر اب مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا عام ہو گیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ سوشل میڈ یا صارفین معروف شخصیات کی غلطیوں پر باریک بینی کے ساتھ نظر رکھتے ہیں تاکہ انہیں ہدف تنقید بنا یا جا سکے ۔دوسری جانب معروف شخصیات بھی اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈ یا کا ہی سہارا لیتی ہیں ،چاہے بات نئے فیشن کو متعارف کرانے کی ہو یا نئے پراجیکٹس سے لوگوں کو آگاہ رکھنے کا معاملہ ہو معروف شخصیات اپنی زندگی کے معاملات کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈ یا کا ہی سہارا لیتی ہیں لیکن معروف شخصیات اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ سوشل میڈ یا پر بہت سے لوگ ان کی پوسٹوں کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں جس سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ایسا ہی کچھ اداکارہ سجل علی کے ساتھ ہوا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر شیئر ہوئی تو نے انہیں شرابی قرار دے دیا ۔ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ سجل علی کراچی میں اپنے دوستی کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں ، اس لی گئی ان کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر آئی جس میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سجل علی تصویر اتروانے کے لیے تیار نہیں تھیں لیکن زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی اس تصویر کو دیکھ کر انہیں نشے کی حالت میں سمجھا اور ان پر خوب تنقید کی ۔