عائشہ خان کی پریس کانفرنس، ادکارہ صحافیوں کو ہدایات دیتی رہیں


شوبز انڈسٹری کی چکا چوند فنکاروں اور ادارکاروں کو تھوڑا سا مغرور بنا دیتی ہے، وہ عوام میں گھلنے ملنے سے گریز کرتے ہیں جبکہ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز ان کے ناز و نخرے اٹھانے میں پیش پیش ہوتے ہیں مگر یہ غرور شوبز کی شخصیات میں کامیابیوں کے زینے چھڑنے کے بعد ہی آتا ہے تاہم کئی سینئر اداکار کامیابیاں سمیٹنے کے باوجود بھی غرور و تکبر میں مبتلا نہیں ہوتے۔ فنکاروں کا اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے، فنکار اپنی شہرت اور کامیابیوں کے لئے صحافیوں کے مرہون منت ہوتے ہیں مگر مغرور فنکار صحافیوں کے ساتھ بھی اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے، ایسا ہی ہوا نوجوان اداکارہ عائشہ خان کے ساتھ جب انہوں نے پریس کانفرنس بلائی اور درجنوں کی تعدا د میں صحافی ان کی پریس کانفرنس میں پہنچے ، صحافیوں نے انہیں کیمرے کی طرف دیکھنے کے لئے کہا جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئیں، جب کے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی غرور اور تنی ہوئی گردن کے ساتھ دیتی رہیں، عائشہ خان نے صحافیوں کو بھی کھری کھری سنادیں جبکہ انہیں پریس کانفرنس میں سوالات کرنے کے آداب بھی سکھاتی رہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق نوجوان ادکارہ عائشہ خان پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پرا ٓگ بگولہ ہوگئیں انہوں نے صحافیوں کو بے نقط سنا دیں اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے الٹا میڈیا نمائندوں کو آداب سکھاتی رہیں، ان کے اس رویے کے بعد صحافیوں نے اپنے کیمرے اور مائیک اٹھا کر پریس کانفرنس سے رخصت لے لی، شوبز حلقوں میں عائشہ خان کے اس رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ صحافیوں نے بھی اداکارہ کے غرور اور تکبر کا ہدف تنقید بنایا ہے۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ عائشہ خان اپنی کامیابی کے لئے میڈیا کی مرہون منت ہے مگر صحافیوں کے ساتھ غرور اور تکبر کے ساتھ پیش آنا اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے، اداکارہ کا صحافیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔