لیلیٰ جتنا مرضی شور مچا لے اسکا میری بھابھی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ‘ فلمسٹار میرا


فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اداکارہ لیلیٰ جتنا مرضی شور مچا لے اسکا میری بھابھی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ، لیلیٰ الٹی سیدھی باتیں کر کے صرف سستی شہرت کے لئے میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے اسے بیان دیتے ہوئے ہوش بھی نہیں ہوتا کہ وہ کیاباتیں کر رہی ہے ۔ ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جس اداکارہ کو لباس پہننے کی تمیز نہ ہو اس سے آپ کیا توقع وابستہ کر سکتے ہیں ۔چاند حاصل کرنے کا خواب سب ہی دیکھتے ہیں مگر چاند کو حاصل کوئی نہیں کر سکتا اور لیلیٰ بھی ہمارے گھر کی بہو بننے کے خواب دیکھتی رہتی تھی اب اسے اپنی نیند سے بیدار ہو جانا چاہیے اور کھلی آنکھوں سے حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے ۔ لیلیٰ کو مشورہ ہے کہ وہ جلد اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر کے اپنا گھر آباد کر لے ورنہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ مزید بوڑھی ہوتی جائیں گی ۔میں اس کے لئے صرف دعا ہی کر سکتی ہوں کہ وہ خود کو ٹھیک کر لے۔