فلموں میں انٹری سے قبل پریتی زنٹا کیسی دکھائی دیتی تھیں؟


فلم ’’دل سے‘‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی نامور اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، پریتی ان دنوں فلموں سے دور لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ پریتی کی ہی تصویر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا نے فلموں میں اینٹری سے قبل ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے، انہوں نے ماڈلنگ کے زمانے کی ایک پرانی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میگزین کے لیے کیےگئے میرے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے، تصویر دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ پریتی زنٹا ہیں، تصویر میں پریتی کے ڈمپل بالکل بھی نظر نہیں آرہے  اور یہ ہی وجہ ہے کہ پریتی تصویر میں بالکل بھی نہیں پہچانی جارہیں۔
 واضح رہے کہ شادی کے بعد پریتی زنٹا نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم وہ فلم ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں دوبارہ واپسی کررہی ہیں فلم میں ان کے ساتھ سنی دیول اور امیشا پٹیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔