بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا ویسے بھی ذرا بولڈ قسم کی خاتون سمجھی جاتی ہیں لیکن ایک نئے فوٹو شوٹ میں تو انہوں نے شرم و حیا کے تمام پردے اٹھا دیے اور کپڑوں سے ایسی آزاد ہوئیں کہ ہنگامہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشا گپتا اپنی نئی آنے والی فلم ’ بادشاہو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم میں عمران ہاشمی اور اجے دیوگن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم یکم ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم سینما گھروں میں آنے سے پہلے ہی ایشا گپتا نے شرم و حیا کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے برہنہ فوٹو شوٹ کروا یا اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپ لوڈ کر دیں۔ بھارتی فلم شائقین کی جانب سے اداکارہ کی بولڈ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ کوئی اسے بے شرمی کہہ رہا ہے تو کوئی اسے فلم کی تشہیر کا سٹنٹ قرار دے رہا ہے۔