نجی ٹی وی خاتون اینکر پرسن کا دہشتگردوں سے تعلقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا گیا


اسلام آباد (آن لائن) نجی ٹی وی کی خاتون اینکرپرسن کے دہشتگردوں سے تعلقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکرپرسن نادیہ خان کے خطرناک دہشتگرد سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے سیکٹر آئی ٹین ٹو کے رہائشی عاصم خان سکندر کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاق کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اگست کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیاہے ۔