شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر بہت تخلیقی کام کیا ہے،کرن جوہر


ممبئی (آن لائن)بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ مل کر بہت تخلیقی کام کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ وہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ گذشتہ 7 سالوں سے کام کر رہے ہیں،شاہ رخ بہت اچھے انسان ہیں اور ہمارے درمیان بطور ہدایتکار اور اداکار ایک کمیسٹری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی اکھٹے کام کرتے ہیںتومیں جانتا ہوں کہ وہ بہت خاص ہو گا کیونکہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں ،وہ ایسے اداکار ہیں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت تخلیقی کام کیا ہے ۔