کیاآپ جانتے ہیں کہ ماہرہ خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے والی معروف شخصیت کون ہے ؟ نام جان کر آپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا


ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو فلموں میں میں نے متعارف کروایا‘ میرے کہنے پر نامور ہدایت کار شعیب منصور نے انہیں فلم بول میں کاسٹ کیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ شعیب منصور نے ماہرہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا کہ تم کس اداکارہ کے ساتھکام کرنا پسند کرو گے۔ انہوں نے دو، تین اداکارائوں کے نام میرے سامنے رکھے ، لیکن میں نے ماہرہ کے لیے ہامی بھری حالانکہ وہ بہت جونیئر تھی۔عاطف اسلم نے ایک

سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی فلموں میں ہماری اداکارائیں عمدہ کام کر رہی ہیں لیکن صبا قمر نے ہندی میڈیم میں غیر معمولی اداکاری کی جسے بہت سراہا گیا ہے۔