بھارتی اداکار کی اہلیہ نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی


بھارت کے معروف کامیڈی ایکٹر منوج گویال کی اہلیہ نے خود کشی کر لی ہے۔

معروف بھارتی ایکٹر منوج گویال کی اہلیہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔ منوج گویال نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ شام کو گھر لوٹے تو پنکھے کے ساتھ ان کی اہلیہ نیلمہ کی لاش جھول رہی تھی۔ جبکہ ان کی اہلیہ نے خود کشی سے پہلے ایک تحریر بھی لکھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے خود کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے اور اس فیصلے کے پیچھے کسی کا کوئی قصور نہیں ہے۔

خیال رہے کہ منوج گویال کا شمار ہندوستانی ٹیلی وژن کے معروف کامیڈین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے گول مال ہے سب گول مال ہے اور تو میرے اگل بگل ہے جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔