بھارتی اداکار اکشے کمارنے اپنے فلمی کیرئیر میں نفسیاتی کردار ادا کرنے کی خوائش ظاہر کر دی


بھارتی اداکار اکشے کمارنے اپنے فلمی کیرئیر میں نفسیاتی کردار ادا کرنے کی خوائش ظاہر کر دی
اُردو آفیشل۔ بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے فلمی کیرئیر میں نفسیاتی کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں کامیڈی، رومانس اور ایکشن کے ساتھ فلموں میں سماجی مسائل کو اٹھانا چاہتا ہوں لہٰذا اسی لیے فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد ایک اور سماجی مسئلہ سے جڑی فلم ’’پیڈمین‘‘ کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے کردار کرچکا ہوں لیکن نفسیاتی کردار کرنے کی خواہش ہے کیوں کہ وہ بھی ایک سماجی مسئلہ ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار 27 سالہ فلمی کیرئیر میں ہر طرح کے کرداروں میں نظر آئے ہیں جس میں رومانوی، ایکشن اور کامیڈی شامل ہیں۔ انہوں نے ہر کردار کو بخوبی نبھایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا جب کہ اس کے علاوہ خطروں کے کھلاڑی نے حقیقی زندگی پر بننے والی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔