شارخ خان نے انوشکا شرما کو تمام لوگوں کے سامنے وہ بات کہہ دی جسکا وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی


شارخ خان نے انوشکا شرما کو تمام لوگوں کے سامنے وہ بات کہہ دی جسکا وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی
اُردو آفیشل۔ بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ میری نظر تو شاہ رخ خان ایک ’’مائیک ‘‘ کے ساتھ بھی اسی طرح رومانس کر سکتے ہیں جیسے وہ دنیا کی کسی خوبصورت ترین عورت کے ساتھ کوئی رومانٹک سین عکسبند کروا رہے ہوں ،جس پر شاہ رخ خان نے انوشکا شرما کو ایسا جواب دے دیا کہ سن کر وہ شرم سے لال پیلی ہو گئیں ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل’’اے بی پی لائیونیوز‘‘ کے مطابق ہندوستانی فلموں کی مشہوراداکارہ انوشکا شرما کا کنگ خان کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے دوستانہ رویے اور نرم دلی نے ان کے لئے آنے والی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ میں کنگ خان کے ساتھ رومانٹک سین کی عکسبندی آسان بنا دی تھی ،اگر آپ اس گانے کو دیکھیں گے تو آپ کو بھی محسوس ہو گا کہ جب وہ محبت سے آپ کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، تب ان کی آنکھوں میں بہت نرمی اور پیار ہوتا ہے۔انوشکا نے کہا کہ میری نظر میں تو شاہ رخ خان مائیک سے بھی رومانس کر سکتے ہیں’’وہ اسی طرح محبت سے مائیک کو بھی دیکھ سکتے ہیں، جس محبت سے وہ دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کو دیکھیں گے ‘‘اس پر شاہ رخ خان نے مضحکہ خیز لہجے میں کہا کہ’’ جب تک آپ اس مائیک کو پکڑے رہیں گی، اس وقت تک میں اس سے رومانس کروں گاورنہ نہیں‘‘اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر امتیاز علی اور موسیقار پریتم بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انوشکا شرما نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ سے اپنے اداکاری کے کیریئر کی شروعات کی تھی ،جبکہ دوسری فلم ’’جب تک ہے جاں ‘‘ میں بھی اس جوڑی کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی ، انوشکا کی شاہ رخ کے ساتھ یہ تیسری فلم ہے۔کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’’جب ہیری میٹ سجل‘ ‘کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اور اب تک ریلیز کئے گئے فلم کے تمام پوسٹرز کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔فلم اگلے مہینے 4اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔