بالی وڈ کا شرمناک کارنامہ: شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کپور کو کس اداکار کے کمرے سے گھسیٹتے ہوئے گھر لے آئے ؟؟


بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور فلمساز و اداکار فرحان اختر کی طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زیر گردش ہیں اور بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق شکتی کپور بیٹی کے فلمساز کے ساتھ تعلق پر سخت ناراض ہیں اسی لیے گزشتہ دنوں شکتی کپور بیٹی کو رات گئے فرحان اختر کے گھر سے زبردستی لے آئے تھے۔مشہور ولن متعدد بار بیٹی کو فرحان سے تعلق پر سخت تنبیہ کر چکے ہیں لیکن اب پانی سر سے گزرتا دیکھ کر سوشل میڈیا پر والدین کی مرضی کے بغیر پیار و محبت کی شادیوں  کے نقصانات پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر 2 منٹ 38 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں شکتی کپور کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہوں جنہیں بڑے لاڈ و پیار سے پالا ہے اور بیٹی کو دنیا میں اس کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے جس کی بدولت آج وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہے۔شکتی کپور نے کہا کہ میری بیٹی والدین کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی عزت کا خیال بھی رکھتی ہے لیکن اگر کوئی بیٹی والدین کی مرضی کے بغیر یا گھر سے بھاگ کر شادی کرلیتی ہے تو ایسی شادیاں زیادہ عرصہ قائم نہیں رہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں باپ کو دکھی کرکے شادی کرنے والی لڑکیوں کو سسرال والے بھی قبول نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مظالم کا بھی شکار رہتی ہیں جب کہ ایسے وقت میں ہی والدین ہی اولاد کے دکھ میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لہذا ایک خاندان ہی اولاد کے سب کچھ ہے۔بالی وڈ اسٹار شکتی کپور کے جذباتی پیغام کو شردھا کپور کی فرحان اختر سے شادی کی خبروں سے جوڑا جارہا ہے جب کہ ان کے اچانک اس پیغام نے فلم نگری میں بھی سب کو حیران کردیا ہے تاہم اسے ان کی آنے والی فلم ’’لو یو فیملی‘‘ کی تشہیر بھی قرار دیا جارہا ہے۔