بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکاروں کو۔۔ انوشکا شرما نے بالی ووڈ انڈسٹری کے شرمناک راز سے پردہ اُٹھا دیا


ممبئی(اُردو آفیشل۔ 25 جولائی2017ء)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کا درجہ برابر نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔انوشکا شرما کی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں جب کہ اداکارہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے بالی وڈ میں اداکاراں کی نسبت اداکاروں کا کردار زیادہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئیمضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہوہ اور دیگر اداکارہ ہندی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر وہ جدو جہد کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں خواتین کے کردار کے لیینئے اقدامات کو اپنایا جائی