فلم سٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک پر فلم کی تشہیری تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں
اُردو آفیشل۔ معروف ماڈل اور فلم سٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک کی وجہ سے شاپنگ مال میں جاری تقریب ادھوری چھوڑکرچلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف مال میں مہوش حیات ایک فلم کی تشہیری تقریب کے سلسلے میں مدعو تھیں۔ وہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اور میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔چھوٹی جگہ کے باعث ہجوم بڑھتا رہا اور لوگوں نے شدید دھکم پیل اور بدتمیزی کرنا شروع کردیا۔ شو انتظامیہ نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے مہوش حیات کو وہاں سے باہر نکالنے میں بہتری سمجھی۔اس دوران مہوش حیات خوف زدہ دکھائی دیں تاہم ان کے گرد گارڈزکا گھیراتھا۔ وہاں موجود ہلڑبازوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور بات ہاتھا پائی تک بھی جاپہنچی۔مال انتظامیہ نے ایونٹ جلدی ختم کرواکرمزید بدنظمی ہونے تک حالات قابو کرلیئے۔