اپنے بیٹے تیمور علی خان کو دن میں 20ہزار بار چومتی ہوں،سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا انکشاف


اپنے بیٹے تیمور علی خان کو دن میں 20ہزار بار چومتی ہوں،سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا انکشاف
اُردو آفیشل۔ بالی ووڈ کے چھوٹے خان کی اہلیہ اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو یومیہ 20 ہزار بار چومتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے یہ انکشاف اپنی ٹیم ممبر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں کیا، اور کہا اس عمل سے ان کے بیٹا تنگ بھی ہوجاتا ہے۔کرینہ کپور کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’ان کا بیٹا تیمور بہت ہی خوبصورت اور معصوم ہے، جس وجہ سے انہیں بار بار چومنے کا دل کرتا ہے‘۔کرینہ کپور نے مزید بتایا کہ اتنے بوسے دینے کی وجہ سے تیمور علی خان کئی بار انہیں پیچھے دھکیلتاہے مگر ان سے رہا نہیں جاتا جبکہ اس عمل پر ان کے شوہر سیف علی خان بھی ان سے کہ چکے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ، تیمور اتنا خوبصورت اور معصوم نظر آتا ہے، کہ ان سے رہا نہیں جاتا۔
اداکارہ کے اس انکشاف پر ان کے مداح خوش بھی ہیں تو ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ ایک ہی دن میں وہ کس طرح بیٹے کو 20 ہزار بار چومتی ہیں۔اداکارہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کے بعد سوئٹزرلینڈ چھٹیاں منانے جا رہی ہیں، اوراس ٹور میں ان کا بیٹا بھی ان کا ساتھ ہوگا۔