نئی دلی: فرحان اختر اپنی نئی آنے والی فلم میں قیدی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر نے اپنی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ ہے کشن موہن کروتھرا اسے جیل میں بلاتے ہیں۔
فرحان اختر اپنی نئی آنے والی فلم لکھنؤ سینٹرل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی پہلی تصویر پوسٹ کی ہے۔ اداکار فلم میں ایک قیدی کا کردار ادا کررہے ہیں جسے بھوج پوری گلوکار بننے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اپنے ساتھی گلوکار کو پہلے ہی قتل کردیا جس کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات تھے۔
فلم کے لئے جیل کا بہت ہی بڑا سیٹ فلم سٹی کے اندر لگایا گیا ہے جس میں زور شور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ وایا کوم 18 اور ایمے انٹرٹیمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم رواں برس 15 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔