پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن


لاہور( نیو زڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن آج ( پیر ) اپنی 62 ویں سالگرہ منائیں گی ۔ انجمن 24جولائی 1955ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں لاہور آ گئیں ۔ انہوں نے1970ء میں فلم ’’خوبصورت ‘‘سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ انجمن نے 1995ء میں فلم ’’چوہدرانی ‘‘میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو
بیحد مقبولیت حاصل ہوئی۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی مرحوم کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں توڑا جا سکے۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

You cannot copy content of this page