رنبیراورکترینہ ایک ہی رکشے میں بناکپڑوں کے کیاکرتے رہے ۔۔ویڈیونے دھوم مچادی


ممبئی (اردو آفیشل)رنبیرکپوراورکترینہ کیف کی فلم جگاجاسوس کے گانے فلم کے ٹریلراورپرموشن کے دوران اداکاروں کی کیمسٹری نے بھار ت سمیت دنیابھرمیں دھوم مچادی بات صرف یہاں تک ہی محدودنہیں رہی بلکہ فلم کے ایک سین میں رنبیراورکترینہ کیف کپڑوں کے بغیررکشے میں بیٹھے دکھائی دیتے ہیں اوران کے چہروں سے یہ بتا پانا مشکل ہے کہ کہیں وہ اپنے کپڑے کھوچکے ہیں یاکسی نے چرالیے۔ اس سین کوسوشل میڈیاصارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔

اس کے علاوہ فلم کے گانے جھمری تلیامیں بھی ان دونوں کےچندمتنازعہ سین فلم بندکیے گئے ہیں۔عوام کی فلم کی ریلیز کابڑی شدت سے انتظارہے فلم 14جولائی کوریلیزہونے والی ہے۔اس فلم پرگزشتہ چارسالوں سے کام جاری تھا۔دونوں اداکاروں کے درمیان ناراضی کے باعث فلم کی نمائش کی تاریخ بھی کئی بار بڑھائی جاچکی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا تھا۔رنبیر کا کہنا تھا کہ کترینہ نے بڑی محنت سے فلم میں کام کیا ہے اسی لیے یہ جتنی میری فلم ہے اتنی ہی کترینہ کی بھی ہے جس کی تشہیر بھی ہم بھرپور طریقے سے ایک ساتھ کریں گے۔دیکھنے میں آیاہے فلم کی شوٹنگ کے بعدکترینہ کیف رنبیرکپورکولفٹ نہیں کراتیں اوراب ان دونوں میں و ہ پہلے والی بات نہیں رہی۔

You cannot copy content of this page